BBC Urdu TV

گجرات:-تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ¡¡ پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن قتل اور چوری

*گجرات:-تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ¡¡ پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن قتل اور چوری کے سنگین مقدمات میں ملوث 2 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا*

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ فیز طاہر زمان Si نے اپنی دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن کرکے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 2 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا۔مجرم اشتہاری محمد نواز ولد محمد اشرف ساکن جھنڈیوال قتل کے سنگین مقدمہ میں ملوث تھا۔جس نے دیگر ملزمان کے ہمراہ فائرنگ کرکے محمد اصغر ولد لال خاں ساکن جھنڈیوال کو قتل کردیا تھا جو بعد ازاں پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔جسکو پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اورجانفشانی سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔جبکہ مجرم اشتہاری فرزند علی ولد غلام محمد ساکن کوٹلی ضلع گجرانوالہ چوری کے مقدمہ میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

Exit mobile version