اہم خبریںگجرات

گجرات:اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر احسن ممتاز کی زیر قیادت ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور

گجرات:اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر احسن ممتاز کی زیر قیادت ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس کی ٹیم نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کے دوران 27 کنال زرعی اراضی واگزار کروا لی ہے

جبکہ مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بغیر تشہیر پر جی ٹی روڈ پر دو غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو سیل کر دیا ہے، حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر احسن ممتاز کی قیادت میں ٹیم نے موضع رحمان پورہ میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی حکومت پنجاب کی ملکیت لاکھوں روپے مالیتی سرکاری اراضی سے ناجائز قبضہ ختم کروا کر حد بندی کے نشانات لگا دیے گئے.

دریں اثناء اے سی سرائے عالمگیر احسن ممتاز کی قیادت میں ٹیم نے جی ٹی روڈ پر واقع براق سٹی اور گلف ریزیڈینشیا کو سیل کر دیا ہے اور اپنی نگرانی میں وہاں نصب بورڈز بھی اتروا دیے. انہوں نے بتایا کہ دونوں ہاوسنگ سوسائٹیز کے مالکان نے مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کئے بغیر ہی انکی تشہیر اور پلاٹوں کی خرید و فروخت شروع کر رکھی تھی، شکایات پرانکے خلاف ایکشن لیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے قبضہ مافیا اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر احسن ممتاز کی قیادت میں ریونیو اورڈسٹرکٹ پولیس کے افسران و ملازمین کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے اور واضع کیا ہے کہ قبضہ مافیا کی معاونت کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی

رپورٹ:چوہدری فیصل گجرات

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You