*اے این ایف کا منشیات کے اسمگلروں پر کای وار*
*کیچ(بلوچستان) میں خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ،بیرون ملک اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی 3825 کلوگرام منشیات برآمد*
اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ کے علاقے جُوسک میں ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3825 کلوگرام منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ مقام پر موجود کمپاؤنڈ کو مبینہ طور پر منشیات کی سپلائی کی غرض سے عارضی طور پر ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی منشیات میں 2454 کلوگرام چرس، 1363 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 8 کلوگرام ہیروئن شامل ہے،جس کی مجموعی مالیت 56کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی تھی جو محفوظ اشارہ ملنے پر سمندری راستے سے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھیں۔منشیات قبضے میں لے کراس سے منسلک اسمگلنگ نیٹ ورک اورسہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور گرفتاریوں کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
حالیہ کارروائی ایک بار پھر اس حقیقت کو اُجاگر کرتی ہے کہ افغانستان میں سرگرم بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس مخصوص جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے پاکستان کی سرزمین اور سمندری راستوں کو دیگر ممالک تک منشیات پہنچانے کے لیے بطور راہداری استعمال کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔تقریباً ایک ماہ قبل اے این ایف کی مؤثر انٹیلی جنس اور بروقت معلومات کے تبادلے کے نتیجے میں دوست ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کولمبوپورٹ(سری لنکا) پر کنٹینر سے 463کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کی تھی۔ اس نیٹ ورک کے افغان سرغنہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا جس کے نتیجے میں افغانستان سے فعال منظم منشیات نیٹ ورکس کے علاقائی اور بین الاقوامی روابط مزید نمایاں ہوئے۔ موجودہ کارروائی بھی اسی وسیع تر چیلنج کی عکاس ہے کہ اے این ایف ایسے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔
اے این ایف کی ملک بھر میں انسدادِ منشیات کارروائیاں پوری قوت اورعزم کے ساتھ جاری ہیں تاکہ منشیات کے خلاف جنگ میں ”منشیات سے پاک پاکستان“ کی منزل کے حصول کویقینی بنایا جا سکے۔
*ترجمان اے این ایف*
اے این ایف کا منشیات کے اسمگلروں پر کاری وار
کیچ بلوچستان کے علاقے جُوسک میں خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ
اے این ایف نے کارروائی کے دوران 3825 کلوگرام منشیات برآمد کر لی
برآمد ہونے والی منشیات میں 2454 کلوگرام چرس شامل
کارروائی میں 1363 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد
اے این ایف نے 8 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کر لی
برآمد شدہ منشیات کی مجموعی مالیت 56 کروڑ روپے سے زائد ہے
منشیات مبینہ طور پر بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی
کمپاؤنڈ کو منشیات عارضی طور پر ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا
ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی تھی
منشیات کو محفوظ اشارہ ملنے پر سمندری راستے سے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا
اے این ایف نے منشیات قبضے میں لے کر اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا
منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری
اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری
افغانستان میں سرگرم بین الاقوامی منشیات نیٹ ورکس پاکستان کو بطور راہداری استعمال کرنے کی کوشش میں مصروف
منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس پاکستان کی سرزمین اور سمندری راستوں کو استعمال کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں
تقریباً ایک ماہ قبل اے این ایف کی معلومات پر کولمبو پورٹ سری لنکا میں 463 کلوگرام آئس برآمد ہوئی
کولمبو پورٹ پر کنٹینر سے 463 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن برآمد کی گئی
اے این ایف نے منشیات نیٹ ورک کے افغان سرغنہ کو گرفتار کیا
افغان منشیات نیٹ ورکس کے علاقائی و بین الاقوامی روابط مزید نمایاں ہوگئے
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم
ملک بھر میں اے این ایف کی انسدادِ منشیات کارروائیاں پوری قوت سے جاری
منشیات سے پاک پاکستان کی منزل کے حصول کے لیے اے این ایف کا بھرپور عزم
