اہم خبریںپاکستاندلچسپ و عجیب

کینیا میں اژدھے اور تیندوے کی لڑائی کی ویڈیو وائرل

لاہور: جنگلی جانوروں کی لڑائی کے بارے میں آپ نے اکثر سنا ہوگا یا فلموں میں ہی ایسے مناظر دیکھے ہوں گے مگر اب کینیا کے شہری نے اژدھے اور تیندوے کی لڑائی کی ویڈیو ریکارڈ کر کے انٹرنیٹ پر شیئر کر دی۔

شہری نے بتایا کہ یہ مناظر ماسائی مارا نیشنل ریزیرو پارک کے ہیں جہاں تیندوا اور اژدھے کے درمیان مزاحیہ جھگڑا ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا مٹرگشت کرتا ہوا جارہا تھا تو اُس کی نظر اژدھے پر پڑی تو اُس نے پنجہ مارا۔

اژدھے کو چھیڑ چھاڑ برداشت نہ ہوئی اور اُس نے تیندوے پر جوابی وار کیا۔ تنیدوے نے اژدھے کے سر کو منہ سے پکڑا لیا جس کی وجہ سے اُسے بھرپور مزاحمت کا موقع نہ مل سکا۔ اژدھے نے تیندوے کو دبوچنا چاہا مگر یہ وار بھی ناکام رہا۔ دونوں لڑتے لڑتے تھک گئے تو اپنی اپنی راہ کی طرف چل دئیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You