کچے کے ڈاکے دہشت کی علامت،ان کے خاتمے کے ساتھ سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
کچے کے ڈاکے دہشت کی علامت،ان کے خاتمے کے ساتھ سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
سندھ اور پنجاب کے کچہ میں ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان اور قتل کی وارداتوں کا بڑھنا تشویش ناک امر ہے:چیئرمین
نگران حکومت نے ڈاکووں کے خلاف اربوں روپے خرچ کرتے ہوئے خاتمے کا دعوی کیا تھا مگر یہ آپریشن کے باوجود مزید قوت کے ساتھ ابھرے ہیں:گفتگو
قومی سلامتی کے اجلاسوں میں کچے کے علاقوں میں امن و امان کا معاملہ بھی اٹھانے کی اشد ضرورت ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ کچے کے ڈاکے دہشت اور خوف کی علامت بنتے جارہے ہیں ان کے خاتمے اور دریائی بیٹ کے علاقوں میں امن و امان کے قیام پاک فوج کی سربراہی میں پکے آپریشن کی ضرورت ہے،سندھ اور پنجاب کے کچہ میں ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان اور قتل کی وارداتوں کا بڑھنا ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے حکومت کو چاہیے ڈاکووں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی حتمی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے تاکہ وہاں کے مکین سہولیات کی عدم دستیابی اور ڈاکووں کے خوف سے کہیں اور جگہ نقل مکانی پر مجبور نہ ہوں۔ان خیالات کا اظہار کچہ میں اغوا برائے تاوان اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے ڈاکووں کے خلاف اربوں روپے خرچ کرتے ہوئے ان کے خاتمے کا دعوی کیا تھا مگر یہ آپریشن کے باوجود مزید قوت کے ساتھ ابھرے ہیں جو کہ انتہائی تشویش ناک امر ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کے اجلاسوں میں کچے کے علاقوں میں امن و امان کا معاملہ بھی اٹھانے کی اشد ضرورت ہے