پنجاب

کچے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس ملازمین کو خصوصی الاٶنس کے ساتھ جدید ہتھیار بھی دٸیے جاٸیں

کچے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس ملازمین کو خصوصی الاٶنس کے ساتھ جدید ہتھیار بھی دٸیے جاٸیں:سید راشد حسین بخاری

رحیم یار خان اور راجن پور کے ڈاکوٶں کے پاس جدید اسلحہ و گاڑیاں ہیں جبکہ پولیس کے پاس روایتی ہتھیار و پرانی گاڑیاں ہیں:گفتگو
کچے کے ڈاکوٶں کے خلاف پکا أپریشن کرنے کیلٸے ضروری ہے کہ ان کی سرپرستی کرنے والوں کو بھی منظر عام پر لایا جاٸے:ناٸب صدر
کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے جسے کسی صورت بھی نہیں بھلایا جاسکتا:اظہار خیال
عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوٸے فیک نیوز پھیلانے کی بجاٸے مصدقہ اطلاعات پر یقین کریں

ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ کچے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس ملازمین کو خصوصی الاٶنس کے ساتھ جدید ہتھیار و سہولیات فراہم کی جاٸیں،راجن پور اور رحیم یار خان کے کچہ کے ڈاکو جدید ہتھیار و گاڑیوں ہیں جبکہ پولیس کے پاس روایتی ہتھیار و پرانی گاڑیاں جو دریاٸی علاقوں میں خراب اور پھنس جاتی ہیں انہیں بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،کچے کے ڈاکوٶں کے خلاف پکا أپریشن کرنے کیلٸے ضروری ہے کہ ان کے سہولت کاروں کو منظر عام پر لاتے ہوٸے کڑی سزاٸیں دی جاٸیں کیونکہ یہ لوگ انہی کی سرپرستی میں حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہوٸے شر انگیزی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کچہ کے علاقوں میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہیں۔کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے جسے کسی صورت بھی نہیں بھلایا جاسکتا،ان کے خون کے بدلے کیلٸے ضروری ہے کہ پنجاب و سندھ کی حکومت مشترکہ أپریشن کرتے ہوٸے ان ڈاکوٶں کا قلع قمع یقینی بناٸیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ کچہ کے علاقوں میں سڑکیں،سکول،ہسپتال اور بجلی کی سہولت فراہم کرکے وہاں کے عوام میں موجود احساس محرومی کو ختم اور جراٸم پیشہ کاررواٸیوں میں کمی لاٸی جاسکتی ہے کیونکہ بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے بھی اُن کا غم و غصہ کچھ بڑھا ہوا ہے اور ملک دشمن قوتیں انہیں استعمال کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
30.08.2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You