اہم خبریںپاکستان

کورونا کےبڑھتےخطرات، 16 شہروں میں فوج تعینات کردی گئی:ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک کے 16 متاثرہ شہروں میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا میڈیا کو بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر جاری ہے جس سے روز بروز اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 90 ہزار ایکٹو کیسز موجود ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کی صورتحال کے پیش نظر ملک کے 13 شہروں میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوان ملک کے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور مدد کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر سے پورا خطہ متاثر ہوا ہے۔ اس وقت آکسیجن کی پیداوار کا 75 فیصد شعبہ صحت کے لئے مختص ہے۔ ملک میں 4 ہزار 300 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ ملک بھر میں پاکستان فوج کو سول اداروں کی معاونت کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ پشاور، مردان، چارسدہ، لاہور، فیصل آباد، سندھ، کراچی، حیدر آباد، کوئٹہ، آزاد کشمیر اور مظفر آباد میں پازیٹو کیسز انتہائی زیادہ ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You