اہم خبریںصحت

کورونا کی شکست کے دن قریب آگئے، وباء کیخلاف ویکسین نے افادیت ثابت کردی

نیو یارک: کورونا کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی، مشترکہ طور پر ویکسین بنانے والی امریکی اور جرمن کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی ویکسین تیسرے تجرباتی مرحلے میں 90 فیصد موثر ثابت ہوگئی۔ صدر ٹرمپ نے ویکسین کو تیاری کا کریڈٹ خود کو دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مہلک وائرس کی شکست کے دن قریب آگئے، کووڈ 19 کے خلاف بننے والی ویکسین نے اپنی افادیت ثابت کردی۔

کورونا کے علاج کے لیے ویکسین بنانے والی امریکی اور جرمن کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی بنائی گئی ویکسین تیسرے تجرباتی مرحلے میں نوے فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔

امریکی کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری پوری انسانیت کے لیے بڑا دن ہے، ان کا کہنا تھا کہ بیماری سے بچنے کے لیے دو بار ویکسین کا استعمال کافی ہوگا، ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے ان کی کمپنی زیادہ سے زیادہ ویکسین کی تیاری پر توجہ دے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویکسین کی تیاری کا کریڈٹ لیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ بہت جلد ویکسین آرہی ہے جو نوے فیصد کامیاب ہے۔ ویکسین کی تیاری کی خبر سٹاک مارکیٹس کے لیے بھی تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی، یورپی سٹاک مارکیٹ آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You