اہم خبریںپاکستان

کورونا کیسز: حکومت کا مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: کورونا کیسز میں شدت کے بعد حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز بھی تیار کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے چاروں گور نر اور علماء کی ویڈیو کانفرنس آج بلا لی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور 15 علماء کے ہمراہ کانفرنس میں شر یک ہونگے۔ وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی شرکت کریں گے۔ آزاد کشمیر کے صدر اور گلگت بلتستان کے گورنر کی بھی ویڈیو کانفرنس میں شر کت کا امکان ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا علماء سے مشاورت کے بعد ہی حکومت ایس او پیز کو طے کریگی، کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت علماء کو ساتھ لیکر چلے گی، تمام طبقات کو کورونا سے بچاؤ کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر نی چاہیے، پی ڈی ایم بھی جلسوں کی ضد چھوڑ دے اور عوام کو کورونا سے بچائے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You