انٹرنیشنلاہم خبریں

کورونا کا شکار امریکی صدر بخار اور سردرد کی شکایت کے بعد ہسپتال منتقل

واشنگٹن: کورونا کا شکار امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ میلانیا نے کھانسی اور سر درد کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا، ٹرمپ ہسپتال سے ہی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

ٹرمپ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا وہ کسی سہارے کے بغیر خود چل کر ہسپتال روانہ ہوئے، ہسپتال جاتے وقت صدر ٹرمپ نے ماسک بھی پہن رکھا تھا۔ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اینٹی باڈیز کا انجکشن دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی حالت بہتر ہے، انہیں حفاظتی اقدامات کے طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، ٹرمپ ہسپتال سے ہی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

ہسپتال منتقلی سے پہلے اپنے پیغام میں ٹرمپ نے صحت یابی کی دعاؤں پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طبیعت بہتر ہو رہی ہے، اہلیہ میلانیا بھی ٹھیک ہے۔ وبا کا شکار ہونے پر ٹرمپ کی انتخابی مہم بھی معطل ہوگئی۔

امریکا میں کیے گئے سروے کے نتائج بھی سامنے آئے ہیں جس میں 40 فیصد ڈیموکریٹک ووٹرز نے ٹرمپ کی صدارتی مہم متاثر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ری پبلیکن ووٹرز کی بڑی تعداد اداس اور پریشان ہے، 17 فیصد نے ٹرمپ کے کورونا سے متاثر ہونے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You