اہم خبریںپاکستان

کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات، ایکسپو سنٹر میں 1000 بیڈز کا آئسولیشین وارڈز قائم

لاہور: کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ایکسپو سنٹر میں 1000 بیڈز کا عارضی آئسولیشین وارڈز قائم کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت سمیت شوکت خانم ہسپتال کے 35 وینٹی لیٹرز مختص جبکہ 1900 ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عارضی آئسولیشین وارڈز میں مریضوں کیلئے کورونا کی سکریننگ، ٹیسٹ اور کنسلٹنٹیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ سیریس مریضوں کیلئے شوکت خانم ہسپتال میں 35 وینٹی لیٹرز بھی مختض کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عارضی آئسولیشین وارڈز میں تین ہال بنائے گئے، جن میں انتہائی سیریس، درمیانی حالت اور سٹیبل مریضوں کو رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئسولیشن سینٹر میں 1900 ماہر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کریں گے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے لاہور میں تین ہسپتال مختص کر دیے گئے ہیں جن میں پی کے ایل آئی، میو ہسپتال اور ایکسپو سینٹر کا عارضی ہسپتال ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You