اہم خبریںپاکستان

کورونا وائرس کی صورتحال، وزیراعظم کا قوم کو پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیر کے روز اپنے خطاب میں کرونا وائرس کے صورتحال کے پیش نظر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

نیوز ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کی ہے۔ وزیراعظم پیر کو قوم کے سامنے تمام صورتحال رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا۔ مشکل وقت میں لیڈرشپ کا امتحان ہوتا ہے۔ گھبراہٹ میں کئے جانے والے فیصلے درست نہیں ہوتے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں تمام تر ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں کہ نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں۔ سختی میں کئے جانے والے فیصلے آپ کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ ادارے ہر طرح سے عوام کی مدد کے لئے تیار رہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You