اہم خبریںپاکستان

کورونا وائرس کا سدباب، چودھری پرویز الہیٰ نے آل پارٹیز خصوصی کمیٹی اجلاس طلب کر لیا

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے آل پارٹیز خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

آل پارٹیز خصوصی کمیٹی کا اجلاس 10 اپریل کو ویڈیو لنک پر طلب کیا گیا ہے۔ خصوصی پارلیمانی اجلاس کی صدارت سپیکر چودھری پرویز الہیٰ کریں گے۔

اجلاس میں تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور آزاد جماعتوں کے نامزد ارکان شرکت کریں گے۔ 11 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کورونا کے اثرات کو کم از کم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کی روک تھام اور حکومتی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی معاشی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ الزام تراشی اور نمبر گیم کی بجائے سیاسی جماعتیں کورونا کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You