اہم خبریںپاکستان

کورونا وائرس: شادی ہالز ایسوسی ایشن کا شادی ہالز بند کرنیکا فیصلہ مسترد

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومت نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے شادی ہالز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

شادی ہالز میں ان ڈور تقریبات پر پابندی ہوگئی۔ کھلی جگہوں پر تقریبات میں ایک ہزار افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی ۔

شادی ہالز کے علاوہ پبلک مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرمانہ ہوگا ۔

جبکہ دوسری جانب نئے حکومتی فیصلے کے مطابق صدرشادی ہالز ایسوسی ایشن میاں الیاس نے شادی ہالز پر پابندی کے فیصلے کو مستردکر دیا ۔

کوروناوائرس کی دوسری لہر پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سخت اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔

ملک کے بڑے شہروں ميں 20 نومبر سے 31 جنور تک شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی، اب صرف کھلے مقامات پر شادی کی تقريبات کی اجازت ہوگی۔

صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن میاں الیاس نے لاہور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ غلط ہے پہلے ہی ہمارے کاروبار کا بہت نقصان ہوا ہے، اب مزید نقصان نہ کریں۔

صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن میاں الیا س کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کورونا ایس او پیز کیساتھ شادی ہالز کھولنے کی اجازت دی جائے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You