اہم خبریں

کورونا وائرس سے متاثر لاہور کے 61 علاقے رات بارہ بجے سے مکمل بند

لاہور: پنجاب کابینہ کمیٹی نے لاہور میں 61 مقامات سیل کرنے کی منظوری دے دی۔ فہرست کی کاپی دنیا نیوز سامنے لے آیا۔ عسکری ٹین، ڈی ایچ اے فیز ون اور فائیو مکمل بند ہوں گے۔

پنجاب کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، سیکرٹری صحت، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر نے شرکت کی۔ رام نگ اسٹریٹ نمبر 23، چودھری بلڈنگ، قلعہ گجر سنگھ، عبدالکریم روڈ، عثمانیہ کالونی اور رائل پارک کو سیل کیا جائے گا۔

کریم پارک بلاک 3، 2 اور 4، امین پارک سٹریٹ نمبر ایک کو بھی سیل کیا جائے گا، جوہرٹاؤن بلاک بی اور ایف 2 سیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ کینال ویو سوسائٹی بلاک بی کو بھی سیل کیا جائے گا، واپڈ اٹاؤن بلاک ایف 2 اور جی کو بھی سیل کیا جائے گا۔ پی سی ایس آئی آر بلاک 2 بی، عسکری 10 مکمل سیل ہوگا۔

ڈی ایچ اے فیز 5 کے تمام بلاک سیل کیے جائیں گے، غوثیہ کالونی، الحمد کالونی، طارق کالونی کیولری گراؤنڈ شیراز ولاز سیل کرنے کی منظوری دی گئی، بلال کالونی داروغہ والا، جلو موڑ، دھوبی محلہ بھی سیل ہوگا۔

باٹا پور بلاک اے، بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ، مناواں، حسین پورہ، کوٹھی سٹاپ اور ڈی ایچ اے فیز ون مکمل سیل کیا جائے گا۔ قائد ملت کالونی کچا راوی روڈ، گجا پیر روڈ تاج پورہ، شاہ عالم کالونی سٹریٹ نمبر 2 شام کو سیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ علی محمد پارک، اسٹریٹ نمبر 3، نظام آباد بلاک ای کو سیل کیا جائے گا۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 111 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 839 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 55 ہزار 878، سندھ میں 55 ہزار 581، خیبر پختونخوا میں 18 ہزار 472، بلوچستان میں 8 ہزار 327، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 143، اسلام آباد میں 8 ہزار 857 جبکہ آزاد کشمیر میں 663 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 9 لاکھ 22 ہزار 665 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 15 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 56 ہزار 390 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 111 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 839 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 81، سندھ میں 853، خیبر پختونخوا میں 707، اسلام آباد میں 83، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ادھر چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی سربراہی میں اہم اجلاس میں لاہور کے علاوہ 7 شہروں میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرات، ملتان، ڈی جی خان اور راولپنڈی کے علاقوں کو کل سے سیل کیا جائے گا۔

جواد رفیق ملک نے ضلعی انتظامیہ کو ایکشن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ دیگر شہروں کے ڈپٹی کمشنر اپنے کمشنر کے ذریعے علاقوں کی نشاندہی کرکے کل صبح دس بجے فہرستیں ارسال کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You