اہم خبریںپنجاب

کورونا وائرس: اسلام آباد کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد

اسلام آباد: کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد اسلام آباد کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد کر دی، کھلی جگہوں پر کھانے اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں اِن ڈور کھانے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے اوپن ایریاز میں کھانے اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی، احکامات کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356، سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 701، بلوچستان میں 17 ہزار 215، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667، اسلام آباد میں 30 ہزار 748 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 982 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 84 ہزار 976 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 197 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 365 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 244 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 66، سندھ میں 2 ہزار 962، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 375، اسلام آباد میں 324، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 173 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You