اہم خبریںپاکستان

کوئی ملاقات کی تو آئین و جمہوریت کی بات کی۔بلاول کا اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کا الزام

کوئی ملاقات کی تو آئین و جمہوریت کی بات کی۔بلاول کا اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کا الزام مسترد۔

آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کی تھی؟ بغیر ثبوت کے الزام نہ لگایا جائے۔پی پی چیئرمین کا صحافی کے سوال پر اظہار برہمی

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کا الزام مسترد کردیا۔سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہ میں نے مولانا فضل الرحمان کے مطابق کوئی ملاقات کی بھی تھی تو اس میں آئین اور جمہوریت کی بات کی تھی۔انہوں نے صحافی کے سوال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کی تھی بغیر ثبوت کے الزام نہ لگایا جائے۔ان کا کہنا تھاکہ اگرمولانا یا کوئی بات کرتے ہیں تو ان سے پوچھیں، اگر میری ملاقات ہوئی بھی توکیا میں نے جمہوریت، آئین پر بات کی یا سودے بازی کی۔خیال رہے کہ چند روز قبل جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اُس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر لائے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You