اہم خبریںبلوچستان

کوئٹہ: ہزار گنجی کے مقام پر دھماکہ، متعدد زخمیوں، ہلاکتوں کا خدشہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کے بعد متعدد موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی اور کئی افراد زخمی ہیں۔

ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اورسیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

اس وقت کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا جلسہ جاری ہے جبکہ نیکٹا کی جانب سے بلوچستان میں تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ بلوچستان نے پی ڈی ایم کے جلسے کے پیش نظر آج کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر کھی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You