اہم خبریں

کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد حکومتی غنڈہ گردی ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد اور ان کی گرفتاری پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے حکومتی غنڈہ گردی قرار دیدیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ حفاظتی لباس کے مطالبے پر ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور جیل بھجوا دینا کہاں کا انصاف ہے؟ ایک ایسے وقت میں جب ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، انہیں جیل بھجوا دیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جدوجہد کر رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت جائز مطالبات پر تشدد اور گرفتاریاں کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے اور نئے پاکستان کی سرکار انہیں جیل بھجوا رہی ہے۔ ڈاکٹروں پر تشدد اور گرفتاری سے ان کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش پی ٹی آئی حکومت کی بدترین نااہلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے ڈاکٹرز خود کو تنہا نہ سمجھیں، پاکستان پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹروں کی زبردست خدمات پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You