اہم خبریںپاکستان

کورونا سے پیدا صورتحال کی مثال نہیں ملتی: وزیراعظم عمران خان

کوئٹہ: وزیراعظم نے کہا ہے کورونا کی وجہ سے جو صورتحال پیدا ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کو اب ختم کیا جا رہا ہے، کورونا کیخلاف صوبائی اور وفاقی حکومت رابطے میں ہے۔

صوبائی کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا رواں ماہ کے آخر تک کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، کورونا کیسز بڑھنے سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھے گا، کورونا سے پیدا صورتحال کا قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے، بلوچستان پر کورونا کیسز کا دیگر صوبوں کی نسبتاً کم بوجھ پڑے گا، بلوچستان میں اس وقت کورونا کا کوئی مریض انتہائی نگہداشت میں نہیں۔

عمران خان نے کہا ہمارے لیے اہم ہے بھارت، بنگلادیش کی صورتحال کیا ہے ؟ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، اس وقت دنیا میں حفاظتی لباس، ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا لاک ڈاؤن کے باعث یومیہ اجرت والوں پر فرق پڑے گا، بلوچستان کے لوگوں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت نقصان ہوگا، ہر صوبے کو صورتحال مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنے ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You