BBC Urdu TV

کمشنر پشاور محمد ریاض محسود کی قیادت میں نشے سے پاک پشاور مہم کریک ڈاؤن کا آغاز پہلے روز یونیورسٹی

کمشنر پشاور محمد ریاض محسود کی قیادت میں نشے سے پاک پشاور مہم کریک ڈاؤن کا آغاز پہلے روز یونیورسٹی روڈ کارخانوں اور حیات آباد انڈسٹریل روڈ سے 150 سے زائد نشے کے عادی افراد تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا تحویل میں لئے گئے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم کے سلسلے میں کارروائی روزنامہ کی بنیاد پر جاری رہے گی اور 14 نومبر تک پورے شہر سے نشے کے عادی افراد کا صفایا کیا جائے گا اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات کے مطابق کریک ڈاؤن ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں بھی جاری رہے گا خصوصی کریک ڈاؤن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پشاور ہاشم راؤ کی سربراہی میں کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر، اسسٹنٹ ٹو کمشنر پشاور ڈویژن گل رحمان مروت، محکمہ ایکسائز، پشاور پولیس، رضاکار اور عوام نے بھی حصہ لیا

Exit mobile version