اہم خبریںپنجاب

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کی زیر صدارت راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کا جائزہ اجلاس

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کی زیر صدارت راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کا جائزہ اجلاس

سوموار، 5اپریل کو پری بڈنگ اجلاس ہوگا جس میں کورونا ایس او پیز کے پیش نظر راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے ٹینڈر جمع کرانے والی ہر کمپنی کے دو نمائندوں کو مدعو کیا جائیگا جبکہ کمپنیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اس اجلاس میں شرکت کی اجازت ہو گی

راولپنڈی رنگ روڈ کے ٹینڈرز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا نوٹیفکیشن رواں ہفتہ میں ہو جائیگا اور اس کمیٹی کیلئے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، یو ای ٹی ٹیکسلا، نسٹ، سی ڈی اے نے اپنی نامزدگیوں سے آگاہ کر دیا ہے

اجلاس میں چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود مرتضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد شعیب، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر راولپنڈی رنگ روڈ محمد عبداللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آر ڈی اے عزیز اللہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

ٹینڈرز میں حصہ لینے والی کمپنی کی کسی شکایت کی صورت میں ازالہ کیلئے بھی کمیٹی قائم کی جائیگی جس میں مختلف محکموں کے افسران شامل کئے جائیں اور تمام نامزدگیاں قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہیں

بڈنگ کے عمل میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے لئے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے ٹریک کا تفصیلی دورہ کا بھی انتظام کیا جائیگا

راولپنڈی رنگ روڈ کے لئے حاصل کی گئی اراضی کے مالکان کو بھی ادائیگیوں کا عمل جاری ہے اور اس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کی حدود میں حاصل کی گئی اداضی کے لئے 52فیصد ادائیگی ہو چکی ہے جبکہ ضلع راولپنڈی کی حدود میں حاصل کی گئی اراضی کیلئے 32فیصد ادائیگی کی جا چکی ہے اور آئندہ دنوں میں ادائیگیوں کے عمل میں بتدریج بہتری آئے گی

اجلاس میں رنگ روڈ منصوبہ کے لئے حاصل کی گئی اراضی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دیگر امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی

رپورٹ:سید یوسف شاہ بیورو چیف اسلام اباد

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You