اہم خبریںپنجاب

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ چکری روڈ پر ایک مویشی منڈی کا آزمائشی

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ چکری روڈ پر ایک مویشی منڈی کا آزمائشی طور پر آغاز کیا جا رہا ہے اور اگر تین ماہ تک بیوپاریوں اور شہریوں کا رحجان قائم رہا تو مویشی منڈی کو مستقل کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی کیلئے جگہ کا نشاندہی کر لی گئی ہے اور ضروری قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائیگا۔

یہ بات انہوں نے راولپنڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 23 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ گوندل مویشی منڈی، اٹک میں مزید 90 کنال کے قریب زمین حاصل کرکے اس کی توسیع کی جا رہی ہے جس کے بعد اس منڈی کا رقبہ بڑھکر 170کنال ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن کی تمام سات مویشی منڈیوں کیلئے ٹینٹ حاصل کئے جارہے ہیں جس کے لئے 30لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور ان ٹینٹس کا مقصد مویشیوں کو گرم موسم میں چھاؤں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمیٹی کے آمدن میں گزشتہ دو ماہ میں 15لاکھ روپے کا اضافی ہوا ہے اور آمدن سے منڈیوں میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کمشنر کیپٹن(ر) محمد محمود نے کہا کہ دینہ اور چکوال کی مویشی منڈیوں میں کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کےلئے کنٹینرز میں دفاتر قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیٹل مارکیٹ کمیٹی کے آمدن میں اضافہ سے بیوپاریوں اور عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں ایجنڈا میں شامل مختلف نقاط پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایجنڈا کے نقاط میں ڈیلی ویجر سٹاف کی تنخواہوں کے معمالات بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چکوال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک اور راولپنڈی بھی شریک ہوئے۔

رپورٹ:سید یوسف شاہ اسلام اباد

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You