کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر) محمد محمود کا دورہ جہلم، کمشنر راولپنڈی نے ڈی سی دفتر جہلم کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن سمیت دیگر شہروں میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر محکموں کی جانب سے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں
نے ڈی سی دفتر جہلم کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن سمیت دیگر شہروں میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر محکموں کی جانب سے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جہلم سمیت راولپنڈی کے دیگر ڈسٹرکٹس میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، ضلعی سطح پر کرونا وائرس کے حوالے سے ایچ ڈی یوز، آئسو لیشن وارڈز بنائے جا چکے ہیں، ماسکس، ہینڈ سینیٹائیزر اور دیگر اشیا کی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام،اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں اعتدال لانے کے لئے کوشاں ہیں، شیلٹر ہوم کی تعمیر، جلالپوراریگیشن پروجیکٹ، کلین اینڈ گرین کے تحت صفائی ستھرائی، تجاوزات کا خاتمہ، پودے لگائے جا رہے ہیں
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس میں محکمہ تعلیم، صحت، ریونیو، ہائر ایجوکیشن، فارسٹ، ایگریکلچر، لائیو اسٹاک، میونسپل کارپوریشن و دیگر اداروں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کام کر رہے ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مدد سے سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ، آٹا اور چینی ضلع میں وافر مقدار میں موجود ہے جس کی پڑتال اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں، ضلع میں 900سے زائد چینی کے تھیلوں کو ریکارڈ نا ہونے اور ذخیرہ اندوزی کے لئے ضبط کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر فروخت کیا گیا، انہوں نے کہا ہے کہ ضلع میں 15 سیل پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی کو 790 روپے کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے ، جبکہ دیسی آٹا 56 روپے فی کلو کے حساب سے تمام چکیوں میں مل رہا ہے ، سرکاری ریٹ کے مطابق ضلع کے مرکز خریداری پر آٹا 805 روپے فی بیس کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ۔
جبکہ چینی سمیت دیگر اشیا خوردنی کی سپلائی میں کوئی دقت نہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ دوکانداروں کو نرخ نامے آویزاں کرنے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی بارے آگاہی دی جا رہی ہے ۔ ضلع میں قیمت اپلیکشن بارے اگاہی فراہم کی جا رہی ہے ، رواں ماہ 356 شکایات پر کام کرتے ہوئے کامیابی سے تمام دکانوں کے دورے کے اور بھر پور کارروائی کی۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جہلم میں 41 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے ، جس جن میں 90 فیصد سے زیادہمسائل کا ازالہ کیا جا چکا ہے ، اسی طرح ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تمام سینٹرز اور سینکڑوں سکولوں میں بہترین سہوتیں فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو اقدامات میں بہتری لا رہے ہیں، ترقیاتی کاموں کی تفصیل، صحت اور تعلیم سمیت دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ لی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم میں اگزام ایمرجنسی پروگرام، ہا نیسٹی شاپس، تربیہ پروگرام اور دیگر نئے اقدامات بارے بریفنگ دی، ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ انسداد پولیو اور ڈینگی اقدامات بھی ضلع بھر میں جاری ہیں اور ہسپتال میں بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ڈی سی جہلم نے بتایا ہے مشن کلین اینڈ گرین پنجاب کے ضلع میں صفائی ستھرائی، پودے لگانے ، صاف پانی فراہم کرنے ، کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ پیٹرول پمپس پر پودے لگانے اور واشرومز کی صفائی و دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے محکمہ مال، محکمہ صحت، بہبود و آبادی اور دیگر بارے بریفنگ دی جس پرکمشنر راولپنڈی محمد محمود نے اظہار اطمنان کیا اور مزید لگن سے کام کرنے کے لئے ہدایت دی۔ بعد ازاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود نے اے ڈی پی سکیمز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ معیار کو برقرار رکھا جائے ۔
اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان ،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او، سی ای او ایجوکیشن سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے جہلم کے صحافی برادران سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہری مسائل بارے آگاہی حاصل کی ہے ،انکے بر وقت حل کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کو موقع پر ہدایت دیں۔ انہوں نے صحافیوں کے مسائل سنے اور انہوں نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن بشمول ضلع جہلم میں ابتک ایک بھی کرونا وائرس کا کنفرم کیس موجود نہیں، راولپنڈی ڈویژن کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا جا چکا ہے ، موذی مرض سے لڑنے کے لئے تمام وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے ، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کروانے کے لئے ڈویژن میں ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران دلجوئی سے کام کر رہے ہیں۔