
کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود کا دورہ جہلم-
جہلم : سول لائنز جہلم شیلوم سینٹر میں کرسمس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ، اے ڈی سیز ڈاکٹر وقار خان، عمر افتخار شیرازی، اے سی جہلم ذوالفقار احمد، ایڈووکیٹ فرحت ضیاء کمال، مائیکل جیمز،خان مسیح،جبکہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین اور خوتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا انہیں مبارکباد پیش کی، راشن تقسیم کیا اور امدادی 5 لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے کہا ہے کہ اپ کی خوشیوں میں شامل ہونا میرے لئے باعث مسرت ہے، انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے 61 مستحق افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم آپ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ بعد ازاں کمشنر کیپٹن)ر(محمد محمود نے ضلع کونسل ہال جہلم میں منعقدہ تقریب کے موقع پر 50 مستحق خواتین میں کمبل تقسیم کیے۔