
کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رہونیو راولپنڈی نبیل سندھو’ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فرزانہ اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ناذیہ سدھن بھی موجود تھیں۔
انہوں نے ایمرجنسی وارڈ’.ڈینگی وارڈ’ او پی ڈی’ نیورو’ چلڈرن وارڈ’ سرجری اور آپریشن ٹھیٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔
کمشنر راولپنڈی نے سیکورٹی روم کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے کیمروں کے ذریعے ہسپتال کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب نے ہسپتال میں صحت کی سہولیات کو تسلی بخش قرار دہا
ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فرزانہ نے کمشنر راولپنڈی کو ہسپتال میں صحت کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ او پی ڈی میں روزانہ تقریبا 2100 مریض آتے ہیں۔ہسپتال میں صحت کے 20شعبہ جات ہیں۔ ہسپتال 560 بیڈ پر مشتمل ہے۔ ہسپتال کی تزین و آرائش کا کام گذشتہ برس مکمل کیا گیا۔
عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔کمشنر راولپنڈی
صحت کی معیاری سہولیات کو ہقینی بنانے کے لیے ذاتی طور پر متحرک ہوں۔ہوں کمشنر راولپنڈی
ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ کمشمر راولپنڈی کی ہدایت
صحت سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی ٔبرداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر راولپنڈی
ڈی ایچ کیو میں راولپنڈی شہر کے علاوہ مضافات سے مریضوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔کمشنر راولپنڈی
ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کی عمدہ انداز سے نگہداشت کی جا رہی ہے۔ کمشنر راولپنڈی
سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے ہسپتال میں موثر نگرانی ہو رہی ہے۔ کمشنر راولپنڈی
ہسپتال انتظامیہ صحت کی سروسز کو مزید بہتر کرہےاور علاج معالجہ کی اچھی سہولتوں سے شہریوں کو مستفید کرہے۔ کمشنر راولپنڈی
پریشان حال مخلوق سے ہمدردی اور محبت سب سے بڑی نیکی ہے۔کمشنر راولپنڈی کمشنر راولپنڈی کا صفائی کی صورت حال کو مذید بہتر بنانے کی ہدایت۔