BBC Urdu TV

کل کے جلسے میں جوکچھ ہوا وہ جمہور کی آواز ہے۔صدر پی ٹی آئی پشاور کا علی امین کیلئے پیغام

کل کے جلسے میں جوکچھ ہوا وہ جمہور کی آواز ہے۔صدر پی ٹی آئی پشاور کا علی امین کیلئے پیغام

میں نے 15 ستمبر کو چند گزارشات رکھی تھیں ان پر عمل کیجیے اور ان ہی گراؤنڈ پر دوبارہ جلسہ رکھیں تو آج کے جلسے کا الٹ دیکھیں گے۔عرفان سلیم

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پشاور کے صدر عرفان سلیم نے کہا ہے کہ کل کے جلسے میں جوکچھ ہوا وہ جمہور کی آواز ہے، اس کو سنیے اور سوچیے، یہ جمہور بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو مانتی ہے۔پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران اسٹیج کی جانب کارکنوں کی طرف سے بوتلیں پھینکنے کے واقعے پر بالواسطہ ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پشاور کے صدر عرفان سلیم نے وزیر اعلیٰ اعلی امین گنڈاپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں جو کچھ ہوا یہ جمہور کی آواز ہے، اس کو سنیے اور سوچیے۔عرفان سلیم کا کہنا تھا کہ عوام آپ سے بانی پی ٹی آئی کی حقیقی پالیسی اور بیانیے پر عمل درآمد چاہتی ہے، میں نے 15 ستمبر کو چند گزارشات رکھی تھیں ان پر عمل کیجیے اور ان ہی گراؤنڈ پر دوبارہ جلسہ رکھیں تو آج کے جلسے کا الٹ دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ جمہور بانی پی ٹی آئی کی آواز سنتی ہے، یہ جمہور بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو مانتی ہے، مزاحمت میں زندگی ہے اور مفاہمت میں شرمندگی ہے۔

Exit mobile version