کل الیکشن ہو گا،خوشحال پینل کی کامیابی یقینی ہفتہ 28ستمبر کو بابر مارکیٹ لانڈھی الیکشن،پولنگ کے انتظامات مکمل
خوشحال پینل کے صدارتی امیدوار شفیق پاپا اور فیصل انصاری سمیت پورے پینل کی دھوم مچ گئی*
کراچی: (اسٹاف رپورٹر)
لانڈھی نمبر 3پر واقع ایشیا ء کی بڑی مارکیٹ کے حوالے سے شہرت یافتہ بابر مارکیٹ لانڈھی کی رجسٹرڈ یونین الیکشن کل ہفتہ 28ستمبر کو ہو گا۔ بابر مارکیٹ لانڈھی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ مارکیٹ کے دکاندار ووٹرز بھی پُر جوش ہیں۔ دوسری جانب خوشحال پینل کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ کل ہفتہ 28ستمبر کو بابر مارکیٹ لانڈھی کے دکاندار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ ادھر الیکشن کے حوالے سے بابر مارکیٹ لانڈھی میں دکانداروں میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ دکاندار ووٹرز خوشحال پینل کے شفیق پاپا سمیت پورے پینل کی بھر پور اور یقینی کامیابی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ الیکشن کے سلسلے میں ووٹرز کی رہنمائی کے لیے مارکیٹ میں خوشحال پینل کے مرکزی کیمپ پر دکانداروں کی بھر پور سرگرمیاں جاری ہیں آج جمعہ کی شب رت جگا ہو گا۔*
