اہم خبریںپاکستان

کسی بھی دوسرے نمبر سے آنیوالا ایس ایم ایس جعلی ہوگا، لوگ محتاط رہیں: ثانیہ نشتر

اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ محنت کش بھائیوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش کی 8171 ایس ایم ایس سروس کو مفت کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ رواں ہفتے محنت کش بھائیوں اور بہنوں سے بات چیت کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ ہمارے دہاڑی دار طبقے کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں بذریعہ ایس ایم ایس شامل ہونے کے طریقہ کار کے متعلق مزید آگاہی کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے ایس ایم ایس سے لے کر رقم وصولی تک کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ آپ محنت مزدوری کرتے ہیں، آپ کی آمدن کورونا وائرس کی صورتحال میں رک گئی ہو تو حکومت 12 ہزار امداد دے گی۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ امداد لینے کے لئے موبائل سے پیغام بھیجیں، اہل قرار پا جائیں تو قریبی بینک سے رقم ملے گی۔ امداد لینے کے لئے طریقہ کار اپنانا لازمی ہے۔ حکومت آپ کو امداد ضرور مہیا کرے گی۔

Sania Nishtar
@SaniaNishtar
رواں ہفتے محنت کش بھائیوں اوربہنوں سے بات چیت کے دوران مجھے معلوم ہواکہ ہمارے دیہاڑی دارطبقے کواحساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں بذریعۂ ایس ایم ایس شامل ہونے کے طریقۂ کار کے متعلق مزیدآگاہی کی ضرورت ہے۔احساس8171 سروس سے متعلق اپنے سوالوں کے جوابات جاننے کیلیئے ویڈیوملاحظہ فرمایئے۔

Embedded video
4,294
3:53 PM – Apr 10, 2020
Twitter Ads info and privacy
1,961 people are talking about this
ان کا کہنا تھا کہ دہاڑی دار، مزدور اور مستحقین احساس پروگرام کی امداد لینے کے لئے 8171 نمبر پر اپنا شناختی کارڈ بھیجیں۔ موبائل پیغام کے ذریعے ایس ایم ایس میں امداد کا اہل قرار پانے والے دوسرے پیغام کا انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اہل قرار دیا جائے تو اسے 8171 سے ہی دوسرا ایس ایم ایس آئے گا۔ دوسرے ایس ایم ایس میں اہل افراد کو امداد دینے کی تاریخ بتائی جائے گی۔

ثانیہ نشتر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دوسرے نمبر سے آنے والا پیغام یا ایس ایم ایس جعلی ہوگا، لوگ محتاط رہیں۔ اہل افراد کو پورے بارہ ہزار روپے ملیں گے، کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You