اہم خبریںپاکستان

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں: نیول چیف

اسلام آباد: امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کی۔

کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔

نیول چیف کو پاک بحریہ کے مختلف دفاعی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ امیر البحر نے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

نیول چیف نے ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرامد کے حوالے سے فیلڈ کمانڈز کو ہدایات بھی دیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You