اہم خبریںپاکستان

کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہوچکا، کسی دھمکی کی پرواہ نہیں: چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہوچکا، کسی لالچ دھونس اور دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں، لاتعداد کیسز کے متعلق کہا گیا یہ انتقامی کارروائیاں ہیں، لیکن ان مقدمات میں عدالتوں نے ضماتیں مسترد کیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے، نیب صرف اور صرف ملک کی خدمت کیلئے ہے، واحد چیز یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی حالت بہتر ہو، یہ اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، کیا پاکستان کے عوام کا دل نہیں کرتا کہ وہ خوددار ملک میں زندہ رہ سکیں ؟ کیا عوام کا یہ حق نہیں کہ انہیں تعلیم و صحت کی اچھی سہولتیں ملیں؟۔

جاوید اقبال نے مزید کہا تمام خرابیوں کی جڑ صرف اور صرف کرپشن ہے، نیب کرپشن کیخلاف انتہائی دیانتداری سے کوشاں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You