اہم خبریںپاکستان

کرونا وائرس کے وار جاری، ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 447 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 447 ہوگئی، سب سے زیادہ 245 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے، پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد 78 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں ایک ہی دن میں 37 نئے کیسز سامنے آئے، حیدرآباد کا مریض صحتیاب ہوگیا۔ وزیر اعلی سندھ نے شہریوں کو گھر میں محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سکھر میں موجود زائرین کے لئے 60 ارب روپے جاری کر دیئے گئے۔

پنجاب میں بھی کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہوگئی جس میں 45 نئے کیس شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 23 اور بلوچستان میں تعداد 81 ہوگئی۔ گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا۔ شہر اقتدار میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا ہے لمحہ بہ لمحہ آگاہی کیلئے ویب سائٹ لانچ کر دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات نہ پھیلائیں۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ملک میں خوراک کی کمی نہیں، وافر ذخیرہ موجود ہے۔

وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر پبلک ڈیلنگ سے متعلقہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت دیگر تمام ایسے شعبہ جات جہاں لوگوں کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے، دو ہفتوں کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں ڈے کیر سینٹرز، بیوٹی سیلونز، جم کلبز کو بھی فوری طور پر بند کر دیا ہے، تمام دفاتر میں خواتین کو حاضری سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You