انٹرنیشنلاہم خبریں

کرونا وائرس کے باعث بحران نے امریکی صدر کا کاروبار بھی ٹھپ کردیا

واشنگٹں: کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران نے امریکی صدر کا کاروبار بھی ٹھپ کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا بزنس بچانے کیلئے بیل آؤٹ کی ضرورت پڑ گئی۔

صدر ٹرمپ کا فلوریڈا میں مار اے لاگو ہوٹل بند کرکے عملے کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے واشنگٹن میں لگثری ہوٹل کا بار بھی بند کر دیا ہے۔ ان کے گالف کورسز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کے بزنسز کو حکومت کی کیا مدد ملےگی۔ وہ اس معاملے پر اپنے بیٹوں سے بات نہیں کرتے۔ ادھر امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کرونا کے پھیلنے کی پیش گوئی کردی تھی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے جنوری اور فروری میں ہی بتا دیا تھا کہ کرونا وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے صدر ٹرمپ اور کانگریس ارکان نے کرونا پر وارننگ کو اہمیت نہیں دی اور پیشگی اقدامات نہیں کیے۔

اخبار کے مطابق اگر پیشگی اقدامات کر لیے جاتے تو وائرس کا پھیلاؤ سست کیا جا سکتا تھا۔ صدر ٹرمپ نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر بلا جواز تنقید کی جا رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You