کرونا وائرس کی صورتحال، صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن پلان تبدیل کر دیا گیا
کراچی: نئے پلان کے تحت تمام دکانیں صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاہم میڈیکل سٹورز اس پابندی سے مستثنٰی ہونگے۔
تفصیل کے مطابق سندھ حکومت نے پلان میں تبدیلی کرتے ہوئے صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک شہر کراچی میں موثر لاک ڈاؤن کی ہدایت کر دی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ نئے پلان کے تحت شام 8 بجے سے صبح 8 بجے تک تمام کریانے سٹور بند رکھیں جائیں گے تاہم کراچی کے تمام ہسپتال 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے بینکنگ سیکٹرز کو ضروری برانچ کھلنے کی ہدایت کر دی ہے۔
Syed Nasir Hussain Shah
@SyedNasirHShah
عوام سے مؤدبانہ اپیل کرتا ہوں کہ گھر وں میں رہیں-?
پاکستان کے ہرشہری کوعدم سنجیدگی اورلاپروائی کوقطعی ترک کرکے بلاتاخیر حکومتی احکامات پرعمل کریں اور احتیاطی تدابیر کوقومی فریضہ سمجھتے ہوئےپورےاہتمام سےاختیارکریں۔ #COVID_19 #COVID19Pakistan #CoronavirusPandemic #CoronaVirus
Embedded video
514
4:15 PM – Mar 24, 2020
Twitter Ads info and privacy
206 people are talking about this
دوسری جانب کرونا وائرس پھیلنے سے پیدا شدہ صورتحال پر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ گھروں پر رہیں۔ عوام حکومتِ سندھ کے احکامات اور ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں، ورنہ ہمیں مجبوراً سخت اور مشکل اقدام لینے پڑے گا۔
SenatorMurtaza Wahab
@murtazawahab1
Though the lockdown has still not been 100% successful, one can see that less number of people have tested positive despite an increase in total tests. Imagine the result if all us pledge to stay home & keep our near & dear ones home
1,814
7:47 PM – Mar 24, 2020
Twitter Ads info and privacy
642 people are talking about this
ادھر سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ شہریوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی پابندی پر 100 فیصد عمل نہیں کیا جا رہا لیکن اس کے باجود کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ تصور کریں کہ اگر ہم سب ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں قیام کریں تو اس کے کیا مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔