اہم خبریںپاکستان

کرونا وائرس: پنجاب حکومت نے 50 ارب روپے کا معاشی پیکیج تیار کر لیا

لاہور: کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت نے تقریبا 50 ارب روپے کا اکنامک پیکیج تیارکر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے 50 لاکھ افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماہانہ لیبر کے سوشل سکیورٹی، ای او بی آئی، ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹیوں کے ٹیکس کو 2 ماہ کے لئے معاف کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکولز کی فیسوں میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرتے ہوئے گریس وقت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ملز، بڑے اداروں کو دو ماہ کے بجلی بلز کو ایک سال کی قسطوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ادویات، ماسک، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری کے لئے حکومت پنجاب کے سپیشل اکائونٹ سے 12 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ تین ہزار روپے امداد احساس پروگرام سے دی جائے گی اس کیلئے فہرستیں متعلقہ ضلعی افسر تیار کریں گے۔ اکنامک پیکیج کی آج پنجاب کابینہ کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You