اہم خبریںپاکستان

کرونا وائرس ٹیسٹ عام افراد کیلئے مفت کیے جائیں، شرح سود کم کیا جائے: شہباز شریف

لاہور: شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ٹیسٹ عام افراد کیلئے مفت کیے جائیں، شرح سود کو کم کر دیا جائے، (ن) لیگ کی جانب سے 10 ہزار کٹس ڈاکٹرز کو دی جائیں گی، ڈاکٹرز کو سیفٹی کٹس مہیا کی جائیں۔

صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کرونا کی وبا میں شدت آنے کے بعد نواز شریف نے واپسی کا کہا، نواز شریف نے پیغام دیا وہ پاکستان کیلئے دعا گو ہیں، ڈاکٹرز نے جان ہتھیلی پر رکھ کر لوگوں کی خدمت کی، پاکستان میں 890 کے قریب کرونا کیسز ہیں، کرونا وائرس جیسے چیلنج کا قوم کو سامنا ہے، یقین ہے حکومت بر وقت اقدامات کرے گی، ایسی بات نہیں کرنی چاہیئے جس سے معاشرہ تقسیم ہو۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کرونا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے، موجودہ صورتحال میں سیاست کو نہیں لانا چاہیئے، سب نے مطالبہ کیا کہ فی الفور لاک ڈاؤن کی طرف جانا چاہیے، ہمیں اس وقت ایک قوم بن کر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا چاہیے، معیشت کے مسائل کے ساتھ کرونا کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے، بد قسمتی سے ہماری معیشت کمزور، معاشرے میں تقسیم ہے، ڈینگی کے مقابلے کیلئے ہم نے جرمنی سے سامان منگوایا۔

صدر مسلم لیگ نون نے مزید کہا موجودہ صورتحال میں غریب عوام سخت پریشان ہے، حکومت غریب افراد کی امداد کیلئے پلان لائے، اضافی وینٹی لیٹرز سمیت دیگر طبی آلات کی فوری فراہمی کا اہتمام کیا جائے، حکومت کے اچھے اقدامات کی تعریف، غلطی پر اصلاح کی بات کرنا ہوگی، وائرس کے خاتمے تک دیہاڑی دار افراد کو وظیفہ دیا جائے، حکومت تیل کی قیمتوں میں 70 سے 80 روپے کم کرے۔

شہباز شریف نے کہا ہمیں اپنے پاس موجود وسائل کو استعمال کرنا ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے، مجھے یقین ہے انشااللہ ہم اس بحران سے نکل آئیں گے، ای او بی آئی کے فنڈز کو بھی امدادی کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You