اہم خبریںپاکستان

کرونا وائرس: نیب کی زیر حراست تمام ملزمان کی سکریننگ کرانے کا فیصلہ

لاہور: نیب کے تمام دفاتر میں اوقات میں کمی کردی گئی جبکہ نیب کی زیر حراست تمام ملزمان کی سکریننگ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام نیب افسران نے 3 سے 4 فٹ کا فاصلہ رکھا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران لاک ڈاون پابندی کے ساتھ عدالتوں میں پراسیکیوٹرز کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، پراسیکیوٹرز کی حاضری یقینی بنانے کا مقصد مقدمات کی عدم پیروی پر خارج سے بچانا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نیب کے تمام دفاتر میں اوقات میں کمی کردی گئی، دفاتر صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک کھلیں گے، نیب ڈائریکٹر جنرلز اپنے افسران اور اہلکاروں میں 50 فیصد کمی کریں گے، بلڈ پریشر اور شوگر والے 50 سال سے زائد عمر کے افسران کو صرف ضروری کام کے لئے بلایا جائے گا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق نیب کی زیر حراست تمام ملزمان کی سکریننگ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیئر مین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کروناوائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے، کرونا وائرس سے تحفظ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے، تمام نیب اہلکار کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر فوری اپنے ڈی جی کو بتائیں، ملزمان کے لئے گلوز، ماسک اور سینیٹائزر کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You