اہم خبریںپاکستان

کرونا سے نمٹنے کیلئے چین سے مزید امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

لاہور: کرونا سے نمٹنے کیلئے چین سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا، 15وینٹی لیٹر، این 95ماسک، میڈیکل کی دوسری اشیا شامل ہیں، چیئرمین این ڈی ایم کا کہنا ہے مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر چین کے شکر گزار ہیں۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور تدارک کا مشن، چین کا مشکل گھڑی میں پاکستان کیساتھ بھرپور تعاون، دوستی مضبوط سے مضبوط تر، چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہازاسلام آباد پہنچ گیا۔

چینی سفیر نے سامان چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالے کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ووہان سے آنیوالی خصوصی پروازمیں تقریبا 6 ٹن سامان بھیجا گیا ہے جس میں 15 وینٹی لیٹرز، این 95 ماسک اور دوسری طبی اشیا شامل ہیں۔

چینی سفیرنے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ چین سے اب تک امدادی سامان کے چار جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں، ووہان سے آنیوالا یہ پانچواں امدادی جہاز ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You