کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور اور کراچی پریس کلب کے زیر گزارشات پیش خدمت ہیں:-
● حکومتِ پاکستان جس طرح عوامی دستاویزات جن میں شناختی کارڈ, پاسپورٹ , ڈرائیونگ لائسنس میں کم از کم پانچ سال تک کا دورانیہ رکھتی ھے۔ اسی قدر یوجیز اور پریس کلب بھی یہی وقت کارڈ کا مقرر رکھے
● حکومتِ پاکستان جس طرح عوامی آگاہی و شکایات و ضروریات کیلئے آن لائن سسٹم فراہم کرتی ھے اسی طرح صحافیوں کیلئے یوجیز اور کلب بھی آن لائن سسٹم فراہم کرے تاکہ بآسانی ہر ایک اپنی گزارشات و مسائل سے آگاہی کرسکیں
● حکومتِ پاکستان جس طرح عوامی پروگرام کی تشہیر شوشل میڈیا سے کرتی ھے اسی طرح یوجیز اور پریس کلب بھی تمام ممبران کو بیک وقت اپنے پروگرامز ایجنڈے اور مشاورت میں آفیشل واٹس اپ گروپس بناکر کرسکتا ھے کیونکہ عہدیداران بناء تفریق سب کیلئے ذمہدار ھوتے ہیں
امید ھیکہ میری ان گزارشات و عرضیات پر سنجیدگی سے غور کرتے ھوئے اپنے لائحہ عمل میں شامل کرکے سب کیلئے مفید ثابت کریں گے۔ شکریہ
جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی
ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور
ممبر کراچی پریس کلب
