اہم خبریںسندھ

کراچی کے قریب مسافر وین کو حادثہ، 13 مسافر جاں بحق، 11 زخمی

کراچی: کراچی کے قریب مسافر وین بے قابو ہو کر کچے میں جا گری، حادثے میں 13 مسافر جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

بد قسمت مسافر وین حیدرآباد سے کراچی جا رہی تھی کہ نوری آباد کے قریب ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے کے سبب سڑک سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 13 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو عملے نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایس پی جامشورو نے 13 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو اطلاع ملتے ہی ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کئے گئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ آگے جانے والی وین کا بونٹ اڑ کر بد قسمت مسافر وین سے ٹکرانے کے سبب پیش آیا، مسافر وین کے کچے میں اترنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You