اہم خبریںسندھ

کراچی کے علاقے کورنگی میں سلنڈر دھماکہ، ایک شخص شدید زخمی، ہسپتال منتقل

کراچی: کراچی میں کورنگی کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب سلنڈر دھماکے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں سلنڈر دھماکے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے، زخمی شخص کی شناخت 35 سالہ رمیز کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکہ پیٹرول پمپ پر ہوا ہے جس سے پیٹرول پمپ پر موجود دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکہ بس میں سی این جی فلنگ کے دوران ہوا جس کے بعد بس ڈرائیور فرار ہوگیا۔ زخمی رمیز متاثرہ بس کے ساتھ کھڑی گاڑی کا ڈرائیور ہے۔ بس دھماکے سے مکمل طورپر تباہ ہو گئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You