کراچی : کراچی پریس کلب کے غیر سیاسی غیر جماعتی جرنلسٹ پینل کی سپورٹ کیلئے ہم خیال صحافیوں کے پیغامات کی بھرمار
تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے غیر سیاسی غیر جماعتی جرنلسٹ پینل نے کراچی پریس کلب ممبران کے مشوروں تجاویز فیصلوں اور اب تک کی کامیابیوں کی خوشخبریوں کے حوالے سے ہم خیالوں کی دوسری بیٹھک گزشتہ روز
کراچی پریس کلب کے نجیب احمد ٹیرس پر منعقد کی جو شام پانچ بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہی۔ بیٹھک میں
جرنلسٹ پینل کے لوورز ، سپورٹرز ، ووٹرز اور امیدوار بننے کے خواہشمند حضرات نے شرکت کی
بیٹھک کی سرپرستی چیرمین ڈاکٹر عبدالجبار خان کررہے تھے جبکہ سینئر ڈپٹی چیرمین ناصر محمود محمد عارف خان ایگزیکٹو ممبر جاوید صدیقی کیساتھ ساتھ سید نعمت اللہ بخاری حنیف عابد عارف حسین ہاشمی صاحب قاضی سمیع اللہ صلاح الدین صلو بھی شریک ہوئے۔
بیٹھک میں ڈاکٹر عبدالجبار صاحب نے شرکاء کو بتایا کہ جرنلسٹ پینل درحقیقت غیر سیاسی اور غیر جماعتی بنیاد پر ھے جو مکمل طور پر صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تشکیل دیا گیا ھے شرکاء نے صحافیوں اور انکی فیملیز کی فلاح و بہبود کے مختلف پہلوؤں پر تجویز پیش کیں۔
ڈاکٹر عبدالجبار صاحب نے کہا کہ جرنلسٹ پینل نہ صرف صحافیوں بلکہ مرحومین کے اہل خانہ کیلئے مثبت مالی و اخلاقی و قانونی کردار ادا کریں گے اس سلسلے میں کے پی سی کے آئین کے تحت سب سے پہلے بینیفٹ فنڈ سہولیات سے آراستہ کیاجائیگا۔
جرنلسٹ پینل کی بیٹھک کےدوران چائے اور پکوڑے سے شرکاء کی تواضع بھی کی گئی۔
بیٹھک میں بتایا گیا کہ ہم خیال بیشمار صحافیوں اور خاص کر وہ صحافی جو دستور و برنا میں ہیں مگر سیاسی جماعت کے پابند نہیں انکی سپورٹ جرنلسٹ پینل کیلئے وقف ہیں۔
جرنلسٹ پینل بیٹھک کے شرکاء نے جمعرات 28 اکتوبر کو پلاٹ متاثرین کے لئیے متبادل پلاٹ کی قرعہ اندازی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سات سالوں میں متاثرین کے لئیے اب تک پلاٹ کی الاٹمنٹ نہ ہونے پر برسر اقتدار ڈیموکریٹس کی ناکامی قرار دیا
ڈاکٹر عبدالجبار خان نے قاضی سمیع اللہ اور ان کے ہم خیالوں کی جانب سے جرنلسٹ پینل کی مکمل غیر مشروط حمایت کے اعلان کو سراہا اور
بیٹھک کے شرکاء اور جرنلسٹ پینل کے لئیے حوصلہ افزا پیغام دینے والے صحافی تنظیموں کے راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
کراچی : (نمائندہ خصوصی جاوید صدیقی)
