کراچی: کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ کی نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے وزیراعلی
کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ کی نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی
تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو کراچی پریس کلب کے سات سو نئے اراکین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں صحافیوں کے پلاٹس کی قیمتوں سے متعلق حکومت سندھ کے طے شدہ فارمولے پر عمل درآمد نہ ہونے اور میڈیا ہاؤسز میں جاری جبری بر طرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے بارے میں مکمل تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد خان نے کاغذات پر منحصر فائل بھی پیش کی جس میں سابقہ حکومت کو دی گئی گزارشات تھیں تاکہ نگراں وزیراعلیٰ کو ممبران کی مشکلات اور مسائل کے تدارک کیلئے آسانی میسر ھوسکے اور ان کاغذات میں دیگر امور کیساتھ ساتھ نئے سات سو ممبران کی ہاؤسنگ اسکیم کے پلاٹ کا مسلہ بھی جلد حل سلسلہ ھوسکے۔