سندھ

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید علی مہر کی کراچی ویسٹ میں ٹریفک آگاہی پروگرام

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید علی مہر کی کراچی ویسٹ میں ٹریفک آگاہی پروگرام میں شرکت

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید علی مہر اور انکے ہمراہ سیکریٹری آر ٹی اے عرفان مختیار بھٹو ایس پی ٹریفک ویسٹ و ڈی ایس پی صاحبان ٹریفک ویسٹ و دیگرافسران و ملازمان بلدیہ ٹریفک سیکشن پر سی این جی فیول پر چلنے والی بسوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔اسکے علاوہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے پروگرام بھی منعقد ہوا جس امیں ٹریفک پولیس کی اوئیرنس بس اور اسٹاف نے حصہ لیا۔ عوام میں ایس او پیز کے لئے دو ہزار ماسک اور دو ہزار ہینڈ بل تقسیم کئے گئے اور جن موٹر سائیکل سواروں کے پاس اوریجنل کاغذات موجود تھے انہیں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی نے خطاب میں کہا کہ ویسٹ میں ہفتہ میں دو پروگرام منعقد کئے جائیں گے میں خود شریک ہونگا۔ عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی پروگراموں سے حادثات میں کمی ہوگی۔

یہ پروگرام تمام اضلاع میں ترتیب دیئے جائیں گے۔

(رپورٹ: جاوید صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You