سندھ

کراچی : ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمد بلوچ،سرپرست اعلیٰ دارلعلوم

کراچی : ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمد بلوچ،سرپرست اعلیٰ دارلعلوم جامعہ نعیمیہ مفتی جان محمد نعیمی کے ہمراہ جشن عید میلاد النبیﷺکے موقع پر ملیر پندرہ نیشنل ہائی وے سے نکلنے والے مرکزی جلوس کی قیادت کررہے ہیں جلوس میں ڈپٹی کمشنر ملیرسعید احمد لغاری ، نعمان مراد ، حیات مرتضی بلوچ ، لیاقت بلوچ، حسن بلوچ اور دیگر اہلسنت والجماعت علماء اکرام،مساجدومدارس کے مہتم،پاک رینجرز،پولیس افسران،یوسی نمائندگان بھی شریک ہیں۔چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمد بلوچ نے عاشقان رسول ﷺ کو جشن عید میلاد النبی کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سبحان و تعالیٰ نے 12ربیع الاول کے مبارک دن پر آقا ئے رحمت العالمین کو دنیا میں مبعوث فرمایا ہے،حضور اکرم ﷺ نے اپنی امت کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر ایمان کی روشنی عطا فرمائی ہے،اس دن کی اہمیت اور تقدس کی وجہ سے ہم عاشقان رسول ﷺ کو تمام تر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

کراچی : (رپورٹ۔عاصم ارائیں جہلمی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You