اہم خبریںسندھ

کراچی: پولیس کی فائرنگ سے مزدور جاں بحق، بھانجا زخمی، 6 اہلکار زیر حراست

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون میں گزشتہ رات پولیس کی فائرنگ سے مزدور جان سے گیا جبکہ بھانجا اور ساتھی زخمی ہوگئے۔ تمام چھ اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈاکوؤں اور چوروں کے سامنے بے بس کراچی پولیس بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ محنت مزدوری کر کے گھر واپس جانے والے مزدوروں نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے کے بعد پولیس کو مدد کیلئے ون فائیو پر کال کی، اہلکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ اسی دوران عطاء اللہ موقع پر دم توڑ گیا، بھانجا اور ساتھی زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ جاں بحق اور زخمی شخص کا کریمنل ریکارڈ نہیں ملا، 6 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے فارنزک کیلئے ہتھیار بھی جمع کر لئے۔ ایس پی لانڈھی کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے متن تیار کرلیا۔

دوسری طرف فیروز آباد تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے بہادر آباد میں بک شاپ پر ڈکیتی کی تھی۔ ملزم سے 30 ہزار روپے نقدی اور پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You