اہم خبریںسندھ

کراچی: ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق پینتالیس یوم کیلئے ماڑی پور روڈ گلبائی چوک سے جانب

کراچی: ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق پینتالیس یوم کیلئے ماڑی پور روڈ گلبائی چوک سے جانب ہاکس بے سائیکل چورنگی (ٹرک اڈہ کے بعد) تک تعمیراتی کام کے سلسلے میں بند رہیگا عوام متبادل راستہ اختیار کریں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ٹریفک پولیس کراچی نے عوام الناس کو بآور کرایا ہے کہ نو فروری بروز منگل سے ماڑی پور روڈ گلبائی چوک سے جانب ہاکس بے سائیکل چورنگی (ٹرک اڈہ کے بعد) تک تعمیراتی کام (جو کہ پینتالیس روز جاری رہے گا) کی وجہ سے بند رہے گا اور کسی بھی قسم کی ٹریفک کو آنے / جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لہٰذا عوام الناس سے گذارش ہیکہ وہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے ذیل راستوں کاانتخاب کریں۔

متبادل روٹ/راستے گلبائی چوک سے سائیکل چوک ہاکس بے ٹرک اڈہ جانے کا راستہ جناح برج (نیٹی جیٹی)، گلبائی چوک سے ٹرک اڈہ جانے والے حضرات، ہونڈا کٹ سے پراچہ برج سے، ناردرن بائی پاس روڈ اختیار کریں۔ پولیس ٹریننگ کالج کے پاس ریمپ سے نیچے اتر کر حب ریور روڈ، مواچھ گوٹھ مرشد اسپتال سے آگے بائیں جانب سپارکو کٹ سے بائیں جانب سپارکو روڈ سے ہاکس بے روڈ سے بائیں جانب سائیکل چورنگی سے ٹرک اڈہ تک جاسکتے ہیں۔ سائیکل چورنگی ہاکس بے سے گلبائی چوک جانے کا راستہ سائیکل چورنگی سے، آگےدائیں جانب سپارکو روڈ، سپارکو کٹ سے حب ریور روڈ بائیں طرف جانب نیول کالونی، سورتی قبرستان کے پاس بائیں جانب نیا کٹ، ناردرن بائی پاس واپسی راستہ، پراچہ برج سے دائیں جانب گلبائی چوک سے اپنی منزل کیطرف جاسکتے ہیں۔ سائٹ ایریا جانے والے حضرات سپارکو کٹ سے دائیں جانب حب ریور روڈ، مواچھ گوٹھ، پولیس ٹریننگ کالج، بلدیہ ٹی کراسنگ پراچہ چوک سے بائیں جانب سائٹ ایریا کیطرف جاسکتے ہیں۔کسی بھی پریشانی یا رہنمائی کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن راہنما 1915 پر کال کریں۔

کراچی: (نمائندہ خصوصی جاوید صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You