سندھ

کراچی : وطن یا کفن آزادی یا موت محض ایک نعرہ نہیں بلکہ قیام پاکستان کی بنیاد تھا۔ پیر یاسر

کراچی : وطن یا کفن آزادی یا موت محض ایک نعرہ نہیں بلکہ قیام پاکستان کی بنیاد تھا۔ پیر یاسر

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی سے بات کرتے ھوئے پیر یاسر نے بتایا کہ میرے نانا امام انقلاب شہید سورہیہ بادشاہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے بھی ھیرو ہیں۔ بیس مارچ قومی سطح پر امام انقلاب شہید سورہیہ بادشاہ ڈے کے طور پر مناۓجاۓ۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر نے مزید کہا کہ حضرت پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی دوئم المعروف امام انقلاب شہید سورہیہ بادشاہ نے انگریز سامراج کیخلاف علم بغاوت بلند کرکے مسلمانوں میں جذبہ جہاد کو دوبارہ زندہ کیا اور انہیں غلامی کے اندھیروں سے نکال کر آزادی کے جذبے سے روشناس کیا اور انگریز سامراج کے چنگل سے سندہ کو آزاد کروا کے قیام پاکستان کی پہلی اینٹ رکھی ان سمیت انکے ہزاروں حروں نے اپنی جانوں کے نظرانے دیکر سندہ کی عوام کو انکے حقوق دلواۓ اور انگریز سامراج کی زیادتیوں ظلم وستم بربیت کالے قانون اور غلامی سے نجات دلائی۔
پیر یاسر نے مزید کہا کہ امام انقلاب شہید سورہیہ بادشاہ عالم اسلام کے بہادر، بےباک، بےمثال نوجوان رہنما تھے جنھوں نے اپنی دانشمندی، جذبہ خدمت خلق، شجاعت، دوراندیشی اور روحانی بصیرت سے سندہ اور ہند کے مسلمانوں کو اکھٹا کرکے آزادی کا راہ پر چلنے کاراستہ اور اپنے وطن کی امید اور خواب دیکھاتے ہوئے انگریزوں کے خوابوں کو چکنا چورکردیا اور انگریزوں کے راج کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا انگریز آج بھی انکے نام سے خوفزدہ ہیں۔ پیر یاسر کا مزید کہنا تھا کہ امام انقلاب شہید سورہیہ بادشاہ بلاشبہ مسلمانوں کیلئے آزادی کے پرستار اور سادات کے سپوت تھے انھوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلانے کیلئے کہا کہ شہادت ہمارا تاج اسے آگے بڑھ کے پہن لینا ہمارے لیئے عبادت ہے ہم نے صرف آزادی کو چاہا ہے اور یہ کوئی جرم نہیں ہے اور حریت پسندوں اور مجاہدوں کے شایان شان مسکراتےہوۓ پھانسی کا پھندہ قبول کیا اور خالق حقیقی سے جا ملے لیکن جابر کافر انگریز سامراج کی غلامی قبول نہیں کی اور قیام پاکستان کی جدوجہد کا اغاز ہوا۔حکومت نہ صرف بیس مارچ کو قومی سطح پر امام انقلاب ڈے سے منصوب کرے بلکہ تدریسی نصاب میں بھی امام انقلاب کے نام سے سبق شامل کرے تاکہ ہماری نسلوں کو قیام پاکستان کیلئے ہمارے آب و اجداد کی قربانیوں کا اندازاہ ہوسکے۔۔۔۔!!

کراچی :(نمائندہ خصوصی: جاوید صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You