سندھ

کراچی : علم دین کا مسافر جنت کا مسافر ہوتا ہے۔ شیخ الحدیث حافظ عبد الستار سعیدی

کراچی : علم دین کا مسافر جنت کا مسافر ہوتا ہے۔ شیخ الحدیث حافظ عبد الستار سعیدی

تفصیلات کے مطابق جامعہ اسلامیہ سیدنا امیر حمزہ میں ہونے والے بارہ روزہ فہم دین کورس کے اختتام پر شاندار تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام ہوا۔ جس میں خصوصی شرکت لاہور سے آۓ ہوئے مہمان شیخ الحدیث علامہ عبد الستار سعیدی نے کی۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علم دین کے حصول میں سفر کرنے والا درحقیقت جنت کا مسافر ہوتا ہے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں علماۓ کرام اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ چوراسی شرکائے کورس کو اسناد سے نوازا گیا۔کورس کے ڈائریکٹر اور جامعہ اسلامیہ سیدنا امیر حمزہ کے مہتمم علامہ اکرام حسین القادری نے آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر شرکا کیلئے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

کراچی : (نمائندہ خصوصی: جاوید صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You