کراچی: کراچی کے ضلع کیماڑی میں حساس اداروں نے ایکشن کرتے ہوئے ‘را’ کے تربیت یافتہ دہشتگرد منصور عرف انیل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، 2 ریسیور، بونا وائر، پستول، راؤنڈز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ دہشتگرد ریکی بھی کرتا تھا، تمام کارروائیوں کیلئے فنڈز را فراہم کرتی ہے، اس گروپ کا سربراہ اصغر شاہ ہے جو اس وقت ملک سے فرار اور را سے رابطوں میں ہے، اصغر شاہ دہشتگردوں کو ٹارگٹ اور اسلحہ و بارود فراہم کرتا ہے۔